بنگلورو، 2؍نومبر (ایس او نیوز) ریاست میں چند اہم اور سنگین نوعیت کے کرائم معاملات کو کامیابی سے حل کرنے پر مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ریاست کے 11 پولیس افسروں کو خصوصی میڈل فراہم کئے گئے ہیں۔ سال 2018 سے مرکزی حکومت وزارت داخلہ امور کی جانب سے مختلف ریاستوں کی پولیس کو یہ ایوارڈس اور تمغہ دئے جانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
کرناٹک کے جن پولیس افسروں کو یہ تمغہ دیا گیا ہے ان کے نام اس طرح ہیں: آئی پی ایس افسر کے سنتوش کمار بابو، انسپکٹر جی بلرام، انسپکٹر پی شیوکمار، انسپکٹر ایچ وی سدرشن، انسپکٹر مہیش پرساد، انسپکٹر ایس آر شری دھر، اسسٹنٹ انسپکٹر شوکت علی ہیڈکانسٹیبل پی سوم شیکھر ، ایچ سی فخرالدین ،ایم سی کرشنا دیوی، کانسٹیبل اکبر یدارمی ۔